
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششیں قابل مذمت ہیں، ولی امر مسلمین کی غاصب اورجابر صہیونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کے روابط پر سخت برہمی کااظہار
اسرائیل سے مذاکرات کرنیوالے حکمرانوں کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی،اس طریقے سے علاقے کا مسئلہ حل کرنے کی امریکی سوچ درست نہیں
تہران(نیوزڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی،ٹوئٹر پر جاری بیان میں ولی امر مسلمین نے غاصب اورجابر صہیونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کے روابط پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ذلت آمیز قراردیا اور کہا کہ جو بھی ملک غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گااس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی،عوام اس تذلیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں


































