
ٹرمپ جو مسئلہ فلسطین کو دبا دینا چاہتا تھا اور اسے نابود کردینا چاہتا تھا، چلاگیا اور گم ہو گیا جبکہ بیت المقدس باقی رہے گا اور کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا
سازباز امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پیشمانی کا سبب ہے، بائیڈن ٹرمپ کی غیرمنصفانہ پالیسیوں کودرست کریں ،اسماعیل ہنیہ کی اپیل
غزہ(نیوز ڈیسک) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو مسئلہ فلسطین کو دبا دینا چاہتے تھے، چلے گئے اور گم ہو گئے جبکہ بیت المقدس باقی رہے گا اور کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا، بیت المقدس کے بارے میں آن لائن کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں اسماعیل ہنیہ نے ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص مسئلہ فلسطین کو نابود کر دینا چاہتا تھا لیکن وہ خود ہی نابود ہو چکا ہے اور بیت المقدس ہرگز نابود نہیں ہوگا،انہوں نے صیہونی حکومت سے تعلقات استوار کرنے کے مقابلے میں عالم اسلام اور عرب دنیا سے ڈٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سازباز امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پیشمانی کا سبب ہے کیونکہ فلسطین امانت ہے اور سازباز خیانت ہے ،انہوں نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے اپیل کی کہ وہ ٹرمپ کی غیرمنصفانہ پالیسیوں کودرست کریں اور نام نہاد سنچری ڈیل کو واپس لیں ،یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا فیصلہ بھی واپس لیں۔


































