Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، حماس سمیت مسلم امہ کی شدید مذمت

اسرائیل نوازعرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے بے شرمی کی ساری سرحدیں عبور کرلیں، اور اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں امن معاہدہ طے پا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ آج ہمارے دوعظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں امریکا، یو اے ای اور اسرائیل کی جانب سے جاری کیا گیا مشترکہ بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تاریخی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن کو آگے بڑھائے گی، معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے اپنے منصوبوں کو معطل کردے گا، اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔
معاہدے میں لکھا ہے،امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل کے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے،یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی کے شعبےمیں تعاون کو فروغ دیا جائے گا جب کہ دونوں ممالک کئی شعبوں میں پہلے ہی تعاون کررہے ہیں، امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پیشرفت سفارت کاری اور خطے کے لیے ایک فتح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عرب اسرائیل تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے جس سے باہمی تناؤ کم ہوگا اور مثبت تبدیلی کے لیے نئی قوت ملے گی،ممبر پی ایل او حنان الشراوی کی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی مذمت،اپنے ایک بیان میں کہا اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے سے اسرائیل کو فلسطینی زمین پر قبضے کا انعام مل جائے گا۔
فلسطینی تنظیموں حماس اور الفتح نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کی شدید مذمت کی، دونوں تنظیموں کا کہنا ہے کہ ابوظہبی نے فلسطین کاز کو قومی، مذہبی اور انسانی بنیادوں پر نقصان پہنچایا ہے، ایران نے بھی یو اے ای اسرائیل معاہدہ کی شدید مزمت کی ہے۔ جبکہ مصر نے یو اے ای کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular