
لاہور : محکمہ انسداد دہشتگردی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جلو پنڈ میں کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمنان اور عمران اختر شامل ہیں، دہشت گردوں سے بارودی مواد، پریما کارڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، جبکہ دہشتگروں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


































