Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطین کی حمایت کرنے پر وزیراعظم پاکستان اور عوام کے شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر

اسلام آباد میں تعیینات فلسطین کے سفیرنے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے کے متعلق پاکستانی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سفیر کا کہنا ہے کہ حالیہ تناظر میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی دل سے تعریف کرتے ہیں۔ یہ فلسطین کے ساتھ پاکستانیوں کی محبت ہے کہ اسرائیلی اور پاکستان تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے۔
پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف موقف پر عوام اور حکومت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔
فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی سمیت پاکستان کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک وہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور الگ ریاست کو تسلم نہیں کرتا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا فلسطینیوں کو حق ملے تو اسرائیل کو تسلیم کریں گے، اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بارے میں ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔ دوسرے ممالک جو بھی کریں ہمارے مؤقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب فلسطین کا فیصلہ فلسطینیوں کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتا۔ ان کی انصاف کے مطابق آبادکاری نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے

Most Popular