
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی کے مشرق اور جنوب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ صہیونی توپ خانوں نے مشرقی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی اڈوں پر گولہ باری کی ، جب کہ اس کے جنگی طیاروں نے خان یونس (جنوبی غزہ) کے مغرب میں مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ابوظہبی اور تل ابیب کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے اعلان کے ساتھ ہی غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں میں شدت آئی ہے۔


































