Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کے گھروں کاانہدام دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے،یورپی یونین

اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں کو گرانے کا سلسلہ فوری بند کرے
برسلز(نیوزڈیسک) یورپی یونین نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کے صہیونی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے،واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے وادی اردن کے شمال میں واقع خربہ حمصہ نامی گاو ¿ں میں فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیا تھا ، یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹینو نے کہا کہ وسیع پیمانے پر کیا گیا یہ انہدام ایک بار پھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے اور ان کے انہدام کے عمل کی تائید کرتا ہے جو اس نے رواں سال کے آغاز سے شروع کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل غرب اردن کے راس التین علاقے میں واقع ایک فلسطینی اسکول کو بھی منہدم کرنے کی دھمکی دے رہا ہے جو یورپی یونین کے پیسے سے چل رہا ہے ،52 اسکولوں کو منہدم کیے جانے کا خطرہ لاحق ہے ، اس طرح کے اقدامات دو ریاستی حل کی راہ میں سنجیدہ رکاوٹ ہیں اور یورپی یونین ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان تمام انہدامی اقدامات کو فوری طور پر بند کرے 

مزید پڑھیے

Most Popular