Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عرب لیگ امریکی اور صہیونی تسلط پسندی کے مقابلے اپنے فرائض سے دستبردار ہو رہی ہے، حماس

فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے معاملے پر عرب لیگ کے موقف کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی رہنماؤں نے عرب لیگ کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور غاصب صہیونی ٹولے اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی مذمت کئے جانے کے لئے ایک مجوزہ قرارداد پیش کی جسے عرب لیگ نے مسترد کرتے ہوئے امارات اسرائیل تعلقات کی مذمت سے گریز کیا۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے رہنما حازم قاسم نے عرب لیگ کے رویہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فلسطین کی مجوزہ قرارداد پاس نہ ہونے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عرب امارات کی مخالفت کا ترجمان ہونا چاہئے تھا۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری پر متحدہ عرب امارات کی مذمت میں عرب لیگ کا بیان جاری نہ کرنا، مسئلہ فسلطین کو مزید خطرے میں ڈالنے کے لئے امریکہ اور صہیونی حکومت کومزید گستاخ بنا دے گا۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے میڈیا سیل کے سربراہ داؤد شہاب نے بھی عرب لیگ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب غاصب صہیونی ٹولے کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پیش پیش ہو چلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ آہستہ آہستہ امریکی اور صہیونی تسلط پسندی کے مقابلے میں اپنے فرائض سے دستبردار ہوتی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزرائے خارجہ کی سطح پر عرب لیگ کا اجلاس ہوا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکہ کے سہ فریقی معاہدے سے مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں عرب اتحاد کے موقف پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular