
صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج اور حشد الشعبی کامشترکہ آپریشن،فضائیہ کی مدد بھی حاصل،ماخول اور خانقا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
صیادان پر دہشت گردوںکاحملہ ناکام بنا دیا گیا، داعش کے5 ٹھکانوں کی مکمل نابودی ہدف ہے،داعشی باقیات کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی، الحشدالشعبی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی فوج اور حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کیلئے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے ، ماخول اور خانقاہ کے پہاڑی علاقے میں مشترکہ فوجی کارروائی کوفضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے، الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت14 سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، آپریشن کا حکم وزیراعظم اور کمانڈر ان چیف مصطفیٰ الکاظمی نے دیا تھا، عراقی فضائیہ نے ماخول اور خانقا میں پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بم برسائے ،صلاح الدین میں امریکی افوج نے القیارہ فوجی اڈے کو اپنا ٹھکانہ بنایا تھا جسے عراقی فورسز کے حوالے کیا گیا،اربیل اور بغداد میں تنازع کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خلاپیداہوگیا تھا جسکا داعش نے فائدہ اٹھاکر خود کو مضبوط بنالیا، ستمبر میں داعش نے صوبے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کیں جس میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا جس کے بعد آپریشن کا حکم دیا گیا، الحشد الشعبی کے آپریشن کمانڈر قاسم مصلح کے مطابق الانبار کے مغربی علاقے میں داعش کے پانچ ٹھکانوں کی مکمل نابودی ہمارا ہدف ہے، داعش کی باقیات اور بچے کچھے عناصر کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ام الوز، ام العوادین، الملصی، سعد ائر بیس اور بنیان سحالی کے محاذوں پر داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، الحشد الشعبی کی شمالی کمانڈ نے صلاح الدین کے علاقے صیادان پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ،ادھر صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں تین داعشیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ، الحشد الشعبی نے مکحول نامی پہاڑی علاقے میں دو سرنگوں، درجنوں بموں اورراکٹ لانچروں کو اپنے قبضے میں لے لیا


































