Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراق: صوبہ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیاہے۔ عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے حملےکو پسپا کردیا ہے۔
حشد الشعبی نے گذشتہ رات ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی سرکاری فوج اور رضارفورسز کے جوان شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد عناصر کے حملوں کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سلسلے میں، عراقی خبر رساں ایجنسی "واع” نے اطلاع دی ہے کہ الحشد بریگیڈ نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے "تل الذہب” میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے دہشت گردوں کو علاقے سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
حشںد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular