کراچی (نیوزڈیسک) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویڑن جعفرطیار یونٹ کی 33 ویں سالانہ تنظیمِ نو بعنوان حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی۔ تنظیم نو میں برادر جری سجاد اور برادر عارف رضوی نے نذرانہ عقیدت اور برادر وسیم الحسن عابدی اور برادر احسن مہدی نے ترانہ شہادت پیش کیا، جبکہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خصوصی خطاب کیا۔ بعد ازاں سابق یونٹ صدر جعفرطیار برادر آل حسن نے کورونا وائرس سے انتقال فرما جانے والے مومنین کے غسل وکفن کا اہتمام کرنے والے برادران کو اعزازی ایوارڈ سے نوازا۔ تنظیمی کارروائی شروع کرنے کے بعد یونٹ انتخابات کے پہلے مرحلے میں برادر سروش زیدی اور برادر شبیہ حیدر کے نام پیش کیے گئے جبکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کثرتِ رائے سے برادر شبیہ حیدر کو آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کا نیا میرِ کارواں منتخب کیا گی
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- شبیہ حیدر آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے میر کارواں…
شبیہ حیدر آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے میر کارواں منتخب
-
Ilyas - دسمبر 9, 2020
- قومی خبریں
- 8
- 0 minute read


































