جب بھی دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے امریکاپرتشدد واقعات پر اتر آتا ہے
دمشق (نیوز ڈیسک) شام کے صدربشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے وابستہ ہے اور شام کے خلاف پابندیاں در اصل دہشت گردی کی حمایت ہے،پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں بشار الاسد نے سزار قانون کو شام پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کا حربہ قرار دیا اور کہاکہ امریکا اور وہ ممالک جنہوں نے شام پر پابندیاں عائد کی ہیں وہ سب چور ہیں اس لئے کہ سمندری قزاق ماضی میں اس قسم کی پابندیاں عائد کرتے تھے ، امریکی حکام کے دعوﺅں کے بر خلاف امریکا کی اقتصادی پابندیوں کا زیادہ اثر شامی عوام پر ہوا ہے، بشارالاسد کا کہنا تھا کہ امریکا کو علاقے میں داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی ضرورت ہے اور جب بھی دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے امریکاپرتشدد واقعات پر اتر آتا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شام پر پابندیاں دہشت گردوں کی حمایت ہیں، بشار الاسد
شام پر پابندیاں دہشت گردوں کی حمایت ہیں، بشار الاسد
-
Ilyas - اگست 20, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































