Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام میں 8 سال بعد عمان کا سفیر مقرر

عمان نے 8 سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا جسے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے عمان پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے جس نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد اپنا سفیر مقرر کیا۔
واضح رہے کہ عمان سمیت دیگر خلیجی ممالک نے 2012 میں اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔
دیگر عرب ریاستوں نے اپنے سفارت خانوں کو بند کردیا تھا لیکن عمان نے تنازع کے کئی برس بعد تک سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھا۔ خیال رہے کہ عمان علاقائی ممالک کے درمیان غیر جانبداری پر مبنی سفارت کاری کے لیے مشہور ہے۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں سفیر کے استقبال کے دوران شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عمان کی خارجہ پالیسی اور فریقین کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کے لیے تشکر کا اظہار کیا۔
بیان میں عمان کے نئے سفیر ترکی بن محمود البسعدی کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے راستوں کو وسعت دینے کے منتظر ہیں۔ چند عرب ممالک جنہوں نے پہلے شام کے صدر بشارالاسد کا بائیکاٹ کیا تھا، اب وہ ان کی حکومت کے ساتھ خاموشی سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular