Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام: امریکا کیلئے جاسوسی کرنیوالے مزید 2 دہشتگرد گرفتار

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی شانا کے مطابق شامی سکیورٹی فورسز نے امریکہ کے زیر کنٹرول کام کرنے والے "مغاویر الثورہ” نامی دہشتگرد گروہ کے مزید 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شامی صوبے حمص کے شہر تدمر سے تعلق رکھنے والی شامی سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف جاری انٹیلیجنس آپریشن کے دوران صوبہ حمص کے جنوبی شہر القریتین سے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ان دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے التنف میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈے کے اندر تربیت پائی ہے جبکہ وہ شامی فوجی چھاؤنیوں سے بھی کئی مرتبہ اطلاعات حاصل کر کے امریکی فورسز کے حوالے کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحے سمیت امریکی ساختہ نائٹ ویژن بھی برآمد ہوا ہے۔ محمد الدخول اور عبداللہ حویان شلاش نامی گرفتار دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا تعلق مغاویر الثورہ نامی دہشتگرد گروہ کے ساتھ ہے جن کا ہیڈ کوارٹر بھی التنف میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈے کے اندر ہی واقع ہے۔ گرفتار شدہ دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں امریکی فورسز کی جانب سے بھاری اجرت، اسلحہ و رات کی تاریکی میں واضح دکھانے والے نائٹ ویژن کیمرے سمیت ضروری سازوسامان دینے کے بعد علاقے کے اندر موجود شامی فوجی اڈوں کے بارے میں اطلاعات کے حصول کے لئے روانہ کر دیا گیا تھا۔ دونوں دہشتگرد بم حملوں کی غرض سے شہر القریتین کے اندر شامی چھاؤنیوں اور تیل کی تنصیبات کی تصاویر بھی لیتے رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular