Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام: امریکا دیرالزور میں ایک اور غیر قانونی فوجی اڈہ بنانے میں مصروف

روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی قابض فوج، شام کے شہر دیرالزور کے نواح و عراق-شام سرحد کے انتہائی قریب واقع تیل سے مالا مال شام کے صحرائی علاقے الباغوز میں دریائے فرات کے کنارے ایک نیا فوجی اڈہ بنانے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے اس اڈے کی تعمیر کا کام گذشتہ ہفتے سے شروع ہے جبکہ اتوار کے روز سے امریکی حلیف شامی کرد فورسز بھی علاقے میں تعینات کر دی گئی ہیں۔
روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ دیرالزور کے اندر واقع شامی تیل کی تنصیبات کے اردگرد تاحال 3 نئے غیر قانونی فوجی اڈے قائم کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے اندر وسیع امریکی نقل و حرکت کے تناظر میں 20 ستمبر 2020ء کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں واضح طور پر یہ اعتراف کر لیا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی (غیر قانونی) موجودگی، شامی تیل کی خاطر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular