Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

سول سروس اصلاحات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سول سروسز ریفارم کے 6 حصوں پر کل فیصلے ہوئے، سرکاری ملازمین کی پرموشن میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اگر سرکاری ملازم کا نیب میں کیس ہوا تو اس کی ترقی نہیں ہوگی، سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، پہلی بار تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملازمین کی ترقی کیلئے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، سول سروس ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی بنائی ہے، روٹیشن پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے افسر کی پروموشن نہیں ہوگی، سرکاری افسر کسی صوبے میں 10 سال سے زائد ملازمت نہیں کرسکتا، اصلاحات کا مقصد نظام کو درست کرنا ہے، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کامعاملہ زیر غور نہیں، ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سال کرنے کی تجویز آئی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular