Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سوشل میڈیا پرتوہین آمیزفرقہ وارانہ موادپھیلانے میں اسرائیل ملوث ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

 موساد کی خاتون ایجنٹ نے عائشہ کے نام سے جعلی اکاو ¿نٹ بنارکھا ہے ،فرقہ وارانہ اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر تی ہیں،پیر نورالحق قادری
 تمام فقہوں میں سے کسی بھی فقہ کے ماننے والوں کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا، علمائے کرام امت کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کیلئے محراب و منبر کا استعمال کریں
 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں سے متعلق توہین آمیز مواد اسرائیلی ایجنسی موساد سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پھیلا رہی ہے، اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ا سلامی نظریاتی کونسل میں مختلف مسالک کے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ موساد کی خاتون ایجنٹ نے عائشہ کے نام سے جعلی اکاو ¿نٹ بنارکھا ہے ، یہ خاتون بہت اچھی عربی بولتی ہے اور فرقہ وارانہ اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتی ہے اور اس کے بعد شیعہ اور سنی خود اس مواد کو پھیلاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ناسمجھ لوگ بغیر سوچے سمجھے لگ گئے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام فقہوں میں سے کسی بھی فقہ کے ماننے والوں کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا، علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور امت کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کیلئے محراب و منبر کا استعمال کریں، اسلامی نظریاتی کونسل کی تیار کردہ سفارشات محراب و منبر تک پہنچنی چا ہئیں ،حکومت ہر قیمت پر اپنی رٹ برقرار رکھے گی،انہوں نے کہا کہ ملک میں سنی، شیعہ، اہلحدیث اور بریلوی کو آپس میں لڑانے کی کوششیں بھی ناکام ہوئی ہیں

مزید پڑھیے

Most Popular