رفیق الحریری کے بیٹے بہا حریری کی ایران اور حزب اللہ کیخلاف کھل کر زہر افشانی، لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کا کوئی کردار بھی تسلیم کرنے سے انکار
سعودیہ نے 30سال پہلے طائف معاہدہ کرایا،وہی عملدرآمد بھی کرائے ،نامکمل کام مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی اتحادی تنظیم ضروری ہے،بہا حریری کا انٹرویو
بیروت (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے رفیق الحریری کے بیٹے سعد الحریری کی ناکامیوں کے بعد ان کے دوسرے بیٹے بہا حریری کو بھی میدان میں اتا ر دیا ہے ، سعودی اخبار سے انٹرویو میں بہاحریری نے ایران اور حزب اللہ کیخلاف کھل کر زہر افشانی کی اور لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کا کوئی کردار بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا، بہا حریری نے کہا کہ ایران نے لبنان کو تھوڑی سی بھی رقم نہیں دی، اس نے ہمیشہ دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی حمایت کی اور فنڈز دئے ، جس میں لبنان کے لوگ نہیں بلکہ وہ ایک فرقہ پر مشتمل ہے،حزب اللہ نے لوگوں کو ہلاک کیا اور ہماری آگے بڑھنے کی کوشش کو تباہ کرنا چاہا ہے،بہا حریری نے ایک بڑی اتحادی تنظیم قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طائف معاہدے کا نامکمل کام مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی اتحادی تنظیم ضروری ہے،طائف معاہدہ 30سال پہلے سعودی عرب کی جانب سے طے کیا گیا تھا،انہوں نے سعودی عرب کو اپنا سرپرست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے مکمل تعاون کے خواہاں ہیں،یہ ہمارے لیے اہم ہے کہ سعودی عرب ہمارے مدد کرے اور طائف معاہدہ کو عمل میں لانے کیلئے ہماری حمایت کرے، اگر ہمیں ایک نیا معاہدہ چاہیے تو اس میں شاید ہمیں مزید 10سال لگ جائیں اور تب تک شاید پانچ لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہوں، بہا حریری کا کہنا تھا کہ لبنان کے نئے ایجنڈے میں ایران حامی حزب اللہ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعد الحریری ناکام، سعودیہ نے دوسرا بھائی میدان میں اتار…
سعد الحریری ناکام، سعودیہ نے دوسرا بھائی میدان میں اتار دیا
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































