
صنعا: یمنی فورسز نے خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز پر دو بیلسٹک میزائل داغ دئیے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے خلیج عدن میں ارلی برک کلاس ڈسٹرائر یو ایس ایس میسن کی سمت دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ڈسٹرائر کو پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے خلیج عدن میں قبضے میں لیے گئے ٹینکر "سینٹرل پارک” کی مدد کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "میزائل بحری جہازوں سے تقریباً دس ناٹیکل میل کے فاصلے پر خلیج عدن میں گرے۔


































