Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

حرف تہجی میں س اور ش کی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں، نگراں وزیر مذہبی امور

کراچی : نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں، یہ اللہ کا معاملہ ہے۔ کراچی میں جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انیق احمد نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں، ان پر عمل کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں، اسی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے، سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن سازگار ماحول میں ہونا چاہیے، قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular