Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، مچھ واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

بھارت کی خطے میں گریٹ ڈبل گیم بے نقاب، مودی نے کورونا تعطل کے بعد پھر گریٹ ڈبل گیم پر کام شروع کر دیا۔ افغان امن عمل سبوتاژ اور پاکستان میں عدم استحکام کرنے کے مشن پر عمل پیرا۔
بھارت نے جموں و کشمیر میں دہشت گرد گروپوں کو کھڑا کرنے کی کوشش کی، انڈیا میں ابھرنے والی مختلف تحریکوں کے خلاف بھی ہندوستان کی داعش کی پُشت پناہی کا انکشاف ہوا، جس کے بارے میں اقوام متحدہ پہلے ہی کیرالہٰ اور کرناٹیکا میں دہشت گرد گروپوں کی نشاندہی کر چکا ہے۔ ہندوستان ان دہشت گرد گروپس کو پاکستان اور خطے میں عدم استحکام کے لئے استعمال کر رہا ہے، وہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے اور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کے مشن پر بھی عمل پیرا ہے۔
بھارت کی خطے میں ڈبل گیم تو بڑے عرصے سے جاری تھی لیکن ایک گریٹ ڈبل گیم 2019 میں شروع ہوئی، ابتدائی نتائج 2020 میں آنے کا ہدف رکھا گیا مگر کورونا کی وجہ سے تعطل آیا۔ 2021 آغاز کے ساتھ ہی نریندر مودی نے گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کر دیا، دوحا میں امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کیلئے ہندوستان اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، ماضی میں ہندوستان کے داعش سے گٹھ جوڑ رہے ہیں۔
ہندوستان نے کابل میں سِکھوں کے گوردوارے پر حملہ کرایا جس کا ماسڑ مائینڈ ہندوستانی شہری نکلا، ہندوستان پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، کراچی اور حالیہ مچھ واقعہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ مودی ایک طرف بلوچستان میں فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے تو دوسری طرف پاکستان کے پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف ہیں، اِس مقصد کیلئے وہ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔
اوی ناش کی کتاب میں بلوچ اینڈ پشتون کارڈ کا پورا باب لکھا گیا ہے۔ بلوچ اینڈ پشتون کارڈ بھارت کی گریٹ گیم کا اہم حصہ ہے۔ گریٹ گیم کے سلسلے میں اجیت دوول افغانستان میں کرزئی سے مل چکا، دوول کھلے عام بلوچستان کی بات کرتا ہے۔ 2019 میں امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے کے امکانات واضح ہوئے تو مودی نے ایک گریٹ ڈبل گیم شروع کی۔
عالمی سطح پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ بھارت دہشت گردی کی سرپرستی کے ذریعے خطے اور عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا۔ گریٹ ڈبل گیم کے تحت پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular