Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بحرین اور عمان امارات کے نقش قدم پر،سعودیہ بھی تیار

معاہدہ تاریخی سفارتی پیشرفت قرار ، اسرائیل کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
ابو ظہبی/تل ابیب (نیوز ڈیسک)عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ اپنے خفیہ تعلقات کو ظاہر کردیا ، عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے عمان ،بحرین اور افریقی ملک سوڈان بھی جلد ہی اسرائیل کو پیارے ہوجائیں گے ،جبکہ سعودی عرب بھی اپنے خفیہ تعلقات کو سامنے لے آئے گا،صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں فریقین نے باہمی تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کردئے، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد اب ڈائریکٹ ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ،امریکا ،عرب امارات اور اسرائیل کے مشترکہ بیان میں معاہدے کو ”تاریخی سفارتی پیشرفت“ قرار دیا گیا ہے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک سیکیورٹی ،توانائی ،صحت ،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، سرمایہ کاری، سکیورٹی، دو طرفہ بنیادوں پر سفارت خانوں کے قیام اور دیگر معاملات سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیلئے دونوں ملکوں کے وفود آئندہ ہفتوں میں ملاقات کریں گے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ کو زیادہ پرامن، محفوظ اور خوشحال بنانے کیلئے اہم قدم ہے، اب چونکہ برف پگھل چکی ہے، مجھے توقع ہے کہ مزید عرب اور مسلمان ممالک متحدہ عرب امارت کی پیروی کریں گے، اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جینس ایلی کوہن نے بتایا کہ عمان اور بحرین سے بھی امارات جیسے معاہدے ہونے والے ہیں ، اس کے علاوہ مسلمان افریقی ممالک سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے ہوجائیں گے ، جن میں سوڈان سرِ فہرست ہے،ادھر اسرائیل کے ٹیلی ویڑن چینل تیرا نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا معاہدہ بحرین اور عمان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے پہلے عمل میں آئے گا ، سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے معاہدے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم عنقریب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا، واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں سعودی عرب کے فضائی حدود کو استعمال کرسکیں گی

مزید پڑھیے

Most Popular