Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ایران میں امریکا اور اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنیوالےکو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

ایران کی عدلیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی۔ ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے محمود مجد نامی ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محمود موسوی مجد، پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے بارے میں امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ محمود مجد کے متعلق جامع تحقیقات کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ وہ غیرملکی دشمن ایجنسیوں کے لئے محض چند ڈالروں کے عوض ملکی راز فراہم کررہا ہے۔
مجد نے مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور اس کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا۔
محمود مجد نامی اس جاسوس نے امریکی ڈالروں کے عوض سیکیورٹی سے متعلق مختلف شعبوں خاص طور سے ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں اطلاعات جمع کر کے انہیں دشمنوں کے حوالے کیا تھا اور ان ہی الزامات کے تحت اس جاسوس کے خلاف مقدمہ دائر کر کے قانونی کارروائی کی گئی جس کے بعد اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ محمود مجد نامی اس جاسوس کو 10 اکتوبر 2018 میں گرفتار کیا گیا اور اس پر مقدمہ چلایا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر اسے 25 اگست 2019 کو موت کی سزا سنائی گئی۔ جس کی اعلی ایرانی عدلیہ نے بھی تائید کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular