Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے، 13 شہری جاں بحق، 40 زخمی

آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر پے در پے میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں13 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل داغے جو شہری علاقے میں گرے اور کئی گھر تباہ ہوگئے۔ میزائل حملے میں آذربائیجان کے 13 شہری جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آذربائیجان نے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آرمینیا نے نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب آرمینیا نے بھی آذربائیجان پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حدود میں ڈرونز دیکھے گئے ہیں جب کہ ایک حملے میں ہمارے 29 فوجی ہلاک ہوئے اس طرح 27 ستمبر سے تاحال آرمینیا کے 633 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ متنازعہ علاقے نگورنوکارباخ پر دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزار کے قریب زخمی ہونے کے بعد روس کی ثالثی میں گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular