Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

انصار اللہ کا بحریہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

صنعا: یمن کی قومی نجات حکومت نے کہاہے کہ بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں کے علاوہ تمام جہازوں کے لئے امن ہے۔ نائب وزير خارجہ حسین العزی نے کہاہے کہ صنعاء یقینی طور پر بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے بارے میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فکر مند ہے اور دوسروں کے مفادات کا سب سے زيادہ احترام کرتا ہے اور ہم نے ماضی میں یہ ثابت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر، مجرم صیہونی حکومت کے جہازوں کے علاوہ تمام ممالک کے جہازوں کے لئے پرامن اور محفوظ جگہ ہے۔ العزی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے لیے یہ عدم تحفظ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ غزہ میں بچوں اور معصوم شہریوں پر تشدد ختم نہیں کر دیتی۔
صیہونی حکومت کی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے کہا کہ یمن کا جغرافیائی محل وقوع اس کے میزائلوں سے زیادہ خطرناک اور صیہونی حکومت کے لیے اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ برائے دفاع اور سلامتی کے امور کے نائب وزیر اعظم جلال الرویشان نے بھی کہا کہ جنگ بندی کا تعلق غزہ سے ہے، اور مسلح افواج کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ دشمن پر ہمارا بحیرۂ احمر بند کرنے کا فیصلہ، اپنی جگہ قائم ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular