
واشنگٹن : افغانستان میں موجود امریکا کا پچاسی ارب ڈالرز کا فوجی ساز و سامان طالبان کے ہاتھ لگ گیا، کانگریس کے ری پبلکن رکن جم بینکس نے بتایا کہ امریکی فوج کی 75ہزار گاڑیاں، 200ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز طالبان کو ملے، 6 لاکھ چھوٹے اور ہلکے ہتھیار بھی افغانستان میں ہی رہ گئے، امریکی سیاست دان نے کہا کہ 85ارب مالیت کے ہتھیاروں میں نائٹ وژن گوگلز اور طبی آلات بھی شامل ہیں، جم بینکس نے بتایا کہ دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زائد بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز بھی طالبان کے پاس ہیں، یہ سازوسامان افغانستان میں رہ جانا اور طالبان کے ہاتھ لگنا بائیڈن انتظامیہ کی سنگین غلطی ہے، انہوں نے ان ہتھیاروں کے مستقبل میں امریکا کے خلاف استعمال ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔


































