امریکا غیرقانونی قرارداد پر حمایت کیلئے ایران فوبیا سے کام لے رہا ہے
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے ایران پر اسلحے پابندیوں میں توسیع پر مبنی غیر قانونی امریکی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی غیرقانونی قرارداد پر حمایت حاصل کرنے کیلئے ایران فوبیا اور دھونس دھاندلی سے کام لے رہا ہے بلکہ غیر قانونی طریق طے سے ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیوں میں توسیع کی کوشش بھی کر رہا ہے ، اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ امریکی بدمعاشی اور اس کے یکطرفہ طریقہ ر کو بالکل اسی طرح مسترد کر دے جیسا اس نے قبل ازیں امریکہ کی جانب سے مسودہ پیش کئے جانے پر کیا تھا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اقوام متحدہ امریکی دھونس دھمکیوں کو مسترد کردے ،ایران
اقوام متحدہ امریکی دھونس دھمکیوں کو مسترد کردے ،ایران
-
Ilyas - اگست 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































