گرے لسٹ سے نام نکل جائے گا،پیسے بھی ملیں گے، مبشر لقمان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نا مور تجزیہ کار اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اسوقت تک رہے گا جب تک وہ اسرائیل کو تسلیم کرکے تل ابیب میں سفارتخانہ نہیں کھول لیتا ،ایسا کرتے ہی اسے نہ صرف ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں ڈال دیا جائے گابلکہ نوٹوں کی بارش بھی ہونے لگے گی،انہوں نے کہاکہ دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے لیکن اس کا نام ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں نہیں ڈالا گیا،ادھر وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر آج عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیں اور کرپشن معاف کر دیں تو تمام تحریکیں ختم ہو جائیں گی، فوج مخالف بیانیہ ہندوستان اسرائیل کا بیانیہ ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کو تسلیم کروانا اپوزیشن کی تحریک کا مقصد
اسرائیل کو تسلیم کروانا اپوزیشن کی تحریک کا مقصد
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































