Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین کی ترکی پر اقتصادی پابندیوں کی دھمکی

یورپی یونین نے دھمکی دی ہے کہ ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں یکطرفہ اقدامات سے اجتناب نہ کیا تو اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وان ڈرلائن نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہِ روم میں یک طرفہ اقدامات سے اجتناب کریں۔ انھوں نے یہ بات جمعے کے روز برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کی ایک ملاقات کے دوران کہی۔ اس سے قبل ترکی اور یونان نے ہاٹ لائن تشکیل دی تاکہ خطے میں ممکنہ جھڑپوں سے بچا جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب ترکی نے تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک متنازع علاقے میں اپنے بحری جہاز بھیجے۔ ارسلہ وان ڈرلائن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ ایک مثبت اور تعمیری رشتہ چاہتا ہے اور یہ ترکی کے مفاد میں ہی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا تبھی ہو سکتا ہے جب دباؤ اور اشتعال انگیزی روکی جائے۔ اسی لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ ترکی اب یک طرفہ اقدامات نہیں کرے گا۔ اگر ترکی نے ایسا دوبارہ کیا تو یورپی یونین اپنے پاس موجود تمام آلات اور طریقوں کو استعمال کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس ایک ٹول باکس ہے جسے ہم فوراً استعمال کر سکتے ہیں۔ ادھر یورپی یونین کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ دسمبر میں ترکی کے رویے کا جائزہ لیں گے اور اگر اشتعال انگیزی نہیں رکی تو یونین کی جانب سے ملک پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular