Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

گستاخانہ کارٹون ہولوکاسٹ سے انکار کی طرح ہے، ولی امر مسلمین


فرانسیسی نوجوانوں کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام میں ہولوکاسٹ سے متعلق سوال نے مغربی دنیا میں ہلچل مچادی
کیا آزادی اظہار کا مطلب توہین اور بے ادبی ہے،صدر میکرون نے توہین آمیز خاکوں کی حمایت کیوں کی ہے ؟ولی امر مسلمین کا فرانسیسی نوجوانوں کے نام پیغام
ہولوکاسٹ پرشک کرنیوالے کو جیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ پیغمبر کی توہین کی اجازت ہے؟ ولی امر مسلمین کے ہولوکاسٹ سے متعلق سوال نے مغربی دنیا میں ہلچل مچادی
تہران(نیوزڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے فرانسیسی نوجوانوں کے نام پیغام میں ہولوکاسٹ سے متعلق سوال نے مغربی دنیا میں ہلچل مچادی ،انسٹا گرام نے ولی امر مسلمین کا فرنچ زبان کا اکاو ¿نٹ عارضی طور پر بند کردیا جبکہ ٹوئٹر نے ان کی ٹوئٹ پر انتباہی پیغام چسپاں کردیا،آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرانسیسی نوجوانوں سے اپنے صدر سے دو سوال پوچھنے کی سفارش کی تھی ،ولی امر مسلمین نے نوجوانوں سے کہا تھاکہ وہ اپنے صدر سے پوچھیں کہ کیا آزادی اظہار کا مطلب توہین، بے ادبی اور بے احترامی ہے اور انہوں نے توہین آمیز خاکوں کی حمایت کیوں کی ہے ؟ اور توہین بھی پیغمبر اسلام جیسی عظیم اور درخشاں ہستی اور اسلامی مقدسات کی ، کیا فرانسیسی صدر کا احمقانہ اقدام فرانسیسی قوم کے شعور کی توہین نہیں جس نے اُسے صدر منتخب کیا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ہولوکاسٹ میں شک و تردید کیوں جرم ہے؟ کوئی شخص اپنی تحریر میں ہولوکاسٹ پرشک کرے تواسے جیل کیوں بھیج دیا جاتا ہے جبکہ پیغمبر اسلام کی توہین کی اجازت ہے؟ آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئٹ پر مغربی دنیا نے انتہائی نفرت انگیز اور توہین آمیز جملے لکھے اور انہیں یہودیوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ سے ان کا اکاو ¿نٹ بند کرنے کا مطالبہ کرڈالا

مزید پڑھیے

Most Popular