Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے، اقوام متحدہ کا اعتراف

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کراتی ہے۔
رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ بھارت میں موجود دہشت گرد عناصرسے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام اس ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے کہتے رہے ہیں کہ دہشت گردوں کی تربیت افغانستان میں ہوتی ہے، یہ پہلی بار ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اکثر واقعات میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گردوں کی تربیت افغانستان میں دی جاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular