Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا صدارتی منصب کو اپنے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیملی بزنس نے کاروباری شخصیات سے لاکھوں ڈالر کا فائدہ اٹھایا جن کا ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی نہ کوئی کام پڑ سکتا تھا، ایسے صرف 60 کاروباری شخصیات نے ٹرمپ حکومت کے پہلے دو برسوں میں ٹرمپ کے کاروبار کو ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران ہر چار میں سے ایک دن یا تقریباً چار سو روز اپنے ہوٹلوں اور ریزورٹس پر گزارے۔
ٹرمپ کے بزنس کو فائدہ پہنچانے والوں میں غیرملکی سیاست دان، فلوریڈا میں چینی کے کاروبار سے وابستہ امراء، ایک چینی ارب پتی، سربیا کا ایک شہزادہ اور ٹھیکے حاصل کرنے کے خواہش مند افراد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کو کرپشن سے پاک کرنے کا دعویٰ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے کاروبار سے علیحدہ ہو جائیں گے مگر وہ وائٹ ہاؤس سے اپنے کاروبار کا بھی جائزہ لیتے رہے۔ انہوں نے 200 سے زائد کمپنیوں، مخصوص گروہوں اور غیر ملکی حکومتوں کو فائدہ پہنچایا اور بدلے میں ٹرمپ نے ان سے اپنے مفادات حاصل کئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular