Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ٹارگٹ کلرز کو کھلی آزادی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 3افراد شہید

 کوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب بشیر میڈیکوز میں بیٹھے سیدارتضٰی حسن اور سیدعلی حسن کو گولیاں ماردی گئیں، ابراہیم زئی قبیلے کے افراد کو شدید احتجاج
منڈی بہاوالدین میں 25 محرم کے جلوس کے لائسنس دار علمدار حسین فائرنگ سے شہید ،دو دن پہلے ہی معاویہ اعظم نے قدم علاقہ میں رکھے تھے
کوہاٹ/منڈی بہاوالدیں(نیوزڈیسک)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلرز کوآزاد چھوڑ دیا گیا ،کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے تین افراد کو اپنی درندگی کا نشانہ بنادیا، کوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب واقع بشیر میڈیکوز کے اندر گھس کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے سید ارتضٰی حسن اور سید علی حسن موقع پر ہی شہید ہوگئے،دونوں کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں، فائرنگ کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہوگئے ، دونوں افراد کا تعلق ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تھا ،واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ، کوہاٹ میں ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قیصر عباس کو شہید کردیا تھا انہیں بھی اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی دکان پر بیٹھے تھے، ادھر منڈی بہاوالدین کے ہیلاں گاوں میں 25محرم کے جلوس کے لائسنس دار ملک علمدار حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، وہ نماز فجر کیلئے اذان دینے مسجد جارہے تھے کہ گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا،یہ علاقہ کالعدم سپاہ صحابہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، ماضی میں یہاں پر امام بارگاہ جلائے جاچکے ہیں اور قبروں کو بھی آگ لگائی گئی تھی، واقعہ سے دو دن پہلے جمعہ کو رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم نے علاقہ میں اپنے قدم رکھے تھے ،ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے ،معاویہ اعظم کا اچانک ہیلاں کا دورہ اور پھر دو دن بعد جلوس کے لائسنسدار کا قتل سب کچھ عیاں کر رہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کون ہے، انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular