Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

نیوزی لینڈ میں کورونا کی دوسری لہر، دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کیسز کی رفتار میں تاحال نمایاں کمی نہیں آسکی، اور نہ ہی کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جا سکا ہے۔
آکلینڈ میں کورونا وائرس کے چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں دوبارہ داخل ہو گیا، لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آکلینڈ میں رہائش پذیر گھرانے کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کچھ پابندیاں لگائی جارہی ہیں، جن کی وجہ سے رہائشیوں کو کچھ روز تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، آکلینڈ کے علاوہ باقی ملک میں لیول ٹو کی پابندیاں لگائی جائیں گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ پورے شہر اور نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں میں دوبارہ سے پابندیاں لگانا ہمارے لئے آسان فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ بہت ہی اہم فیصلہ ہے، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے پاس کورونا کے شکار مریضوں کی زیادہ سے زیادہ معلومات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ ہم محتاط رہ سکتے ہیں لیکن یہ بھی یقینی بنائیں کہ ہمارے پاس کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ معلومات موجود ہوں جس کا طویل مدتی اثر پڑتا ہے۔
آرڈرن نے کہا کہ 100 دنوں کے زیادہ عرصے میں کورونا کا شکار سامنے آنے والا مریض پہلا کیس ہے، جو آئسولیشن میں نہیں تھا، جس کی وجہ سے ملک میں دیگر افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، تاہم نیوزی لینڈ اس سے پہلے والی کامیاب حکمت عملی کا سہارا لے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے پڑوسی ملک آسٹریلیا میں بھی کورونا کی دوسری شدید لہر کے بعد وہاں ملبورن اور وکٹوریہ میں مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک کورونا کی دوسری لہر کی زد میں ہیں، خوش قسمتی سے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کا گراف تیزی سے گراوٹ کی جانب مائل ہے، تاہم پاکستانی عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular