Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے

تحری: اسماءطارق، گجرات
مسکرایا کیجئے، اچھا لگتا ہے۔۔۔۔ غم ہلکا لگتا ہے۔۔۔۔ غم اور خوشی زندگی کا حصہ ہیں۔۔۔ چاہتے ہوئے بھی آپ انہیں جدا نہیں کرسکتے۔۔۔ الگ نہیں کرسکتے، مگر زندگی جینا تو ہے، تو پھر غموں پر کڑھنے اور رونے کی بجائے کیوں نہ خوشیوں کا ہاتھ تھام لیا جائے۔۔۔۔ ایسا نہیں ہے کہ زندگی میں صرف غم ہی ہو، اندھیرا ہی ہو۔۔۔۔ روشنی بھی ہے۔۔۔۔ خوشی بھی ہے، بس ہمیں اس طرف بھی دیکھنا ہے۔۔۔۔۔ ہاتھ بڑھانا ہے۔۔۔۔۔ اسے تلاش کرنا ہے اور بانٹنا ہے۔۔۔۔ یہی تو زندگی ہے۔ ہمیں کوشش کرنا ہے کہ ہم تلخیوں اور محرومیوں کو پس پشت ڈال کر خوشیاں ڈھونڈنا اور بانٹنا سیکھ جائیں۔۔۔ تبھی ہم زندگی کی اصل حقیقت سے آشنا ہو پائیں گے اور اگے بڑھ پائیں گے۔۔۔۔ ہمیں بیساکھیاں ڈھونڈنے کی بجائے اپنے پیروں پر چلنا سیکھانا ہوگا۔۔۔۔ مگر اس سے پہلے ہمیں خود کو جاننا ہے۔۔۔۔ پہچاننا ہے۔۔۔۔ خود پر کام کرنا ہے۔۔۔۔ محنت کرنی ہے۔۔۔۔
اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا اور انہیں نکھارنا ہے۔۔۔۔ خدا نے سب کو کوئی نہ کوئی صلاحیت ضرور دی ہے، مگر ہمیں سیکھنا ہے کہ اسے بروئے کار کیسے لانا ہے۔۔۔۔ یہاں ایک چیز کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ سب ایک رات کا کھیل نہیں۔۔۔ آپ سوئے اور صبح اٹھے تو آپ کامیاب آدمی بن گئے۔۔۔ یہ زندگی ایک پروسس ہے، جس کے مختلف سٹپس ہیں۔ جہاں آپ نے روز کچھ قدم چلنا ہے، سیکھنا ہے اور مستقل مزاجی سے اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے۔۔۔۔ آپ ایک دم چھلانگ نہیں لگا سکتے، یہ ممکن نہیں ہے۔۔۔ جلد بازی سے حاصل کی گئی منزلیں عارضی ہوتی ہیں۔۔۔۔ ہمیں زندگی کے صحیح معنوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔ مگر ہمیں یہ سب رو کر، دکھی ہو کر نہیں، مسکرا کر خوشی سے سیکھانا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ یہ سب آسان ہے، یقیناً ہمیں اس سفر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔۔۔۔ بہت سی تنقید بھی ہوگی، مگر ہمیں اپنے مقصد میں پرعظم رہنا ہے۔۔۔۔ یہ ایک امید بھی ہے، ان کے لیے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کریں، لوگ انہیں جج کریں گے تو انہیں سمجھنا ہے کہ لوگوں کا تو کام ہی یہی ہے، مگر آپ کو اس وجہ سے ہمت نہیں ہارنی۔۔۔ بس نیت اچھی رکھیں اور لگے رہیں۔۔۔۔ دھیرے دھیرے آگے بڑھتے رہیں، منزل ضرور ملے گی۔۔۔۔ کاش ہم مشکلات کا سامنا مسکراہٹوں سے کرنا سیکھ جائیں۔۔۔۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے۔

مزید پڑھیے

Most Popular