Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

مردِمیدان ہیں ،چھپ کر شہید سلیمانی کا انتقام نہیں لیں گے(سپاہ پاسداران)

 ہمارا انتقام قطعی اور یقینی ہے، شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم سنجیدہ ہیں اور ایسا حقیقت میں ہو گا
ہم عین الاسد پر حملے کے بعد امریکی رد عمل دیکھ رہے تھے اگر جوابی کارروائی کی ہوتی تو ہم خطے میں امریکی وجود کو مکمل طور پر ختم کردیتے، میجر جنرل سلامی
 تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے امریکی صدرٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہمارا انتقام قطعی اور یقینی ہے ،میجر جنرل حسین سلامی نے سپاہ پاسدارن کی مشترکہ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جان لینا چاہیے کہ ہم انتقام لینے میں سنجیدہ ہیں، ہم شہید قاسم سلیمانی کا انتقام ضرور لیں گے اور شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم سنجیدہ ہیں اور ایسا حقیقت میں ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہم مرد میدان ہیں ہم چھپ کر انتقام نہیں لیں گے ہم ان افراد کو نشانہ بنائیں گے جو میجر جنرل سلیمانی کی شہادت میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک تھے ،ہم شہید قاسم سلیمانی کی شہادت میں ملوث تمام افراد کو نشانہ بنائیں گے ہم اپنے قول و فعل میں سنجیدہ ہیں، ہم عین الاسد پر حملے کے بعد امریکی رد عمل دیکھ رہے تھے اگر تم (امریکا)نے جوابی کارروائی کی ہوتی تو ہم خطے میں تمہارے وجود کو مکمل طور پر ختم کردیتے

مزید پڑھیے

Most Popular