Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

قطر اور کویت کی ایران اور سعودیہ میں مصالحت کی کوششیں

عرب ممالک ایران سے مکالمہ کریں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، سابق قطری وزیراعظم کی ٹوئٹ ،سعودیہ ایران میں ثالثی کیلئے تیار ہیں، قطری وزیرخارجہ
ہمیشہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سعودیہ اپنا رویہ بدلے، یمن جنگ ختم کرے اور علاقائی مذاکرات کو باہمی مفاہمت کاسبب سمجھے ، ایرانی وزارت خارجہ
 دوحہ (نیوز ڈیسک) کویت اور قطر نے ایران اور سعودیہ کے درمیان مصالحت کی کوششیں تیز کردیں، المیادین ٹی وی چینل کے مطابق قطر اور کویت کے دونوں ممالک سے رابطوں میں مثبت اشارے ملے ہیں، رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو یمن کے دلدل سے نکلنے کے لئے مذاکرات کا سہارا چاہئے اور ایران بھی خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ جنگ بندی چاہتا ہے کہ وہ ایٹمی معاملے میں امریکی دباو کے سامنے کھڑا ہونے کی ٹھوس تیاری کر سکے ، قطر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم کی اس ٹوئٹ کے بعد کہ خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کو تاخیر اور وقت گزر جانے سے پہلے ایران سے بات چیت کرنی چاہئے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں ، ٹوئٹ کے کچھ دن بعد قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن نے کہا کہ ان کا ملک، ایران اور خلیج فارس کے عرب ممالک اور ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،رپورٹ کے مطابق شروع میں ایران اور سعودی عرب نے ان تجاویزکو نظر انداز کیا لیکن اب لگتا ہے کہ فضا بدل چکی ہے اور یہ تبدیلی امریکا میں حکومت کی تبدیلی کے بعد زیادہ واضح طور پر نظر آرہی ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ایران غیرملکی مداخلت کے بغیر خطے میں تعاون اور مکالمے کیلئے ہمیشہ سے آمادہ ہے ،انہوں نے بعض پڑوسی ممالک کو ٹرمپ کے دورحکومت میں نامناسب اقدامات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک ٹرمپ کو ایک موقع کے طور پر دیکھتے تھے کہ اسے جب چاہیں گے استعمال کریں گے ، انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا رویہ بدلے، یمن کی جنگ ختم کرے اور تسلیم کرے کہ علاقائی مذاکرات خطے کے ممالک کے مابین باہمی مفاہمت کا باعث بن سکتے ہیں،ایران کے بازو کھلے ہیں وہ ان کا خیرمقدم کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular