Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قرآن سوزی ناقابل قبول، اسلام فوبیا کو فروغ ملے گا(مسلم دنیا کا ردعمل)

عالمی برادری کو ایسے اقدمات روکنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، او آئی سی،قرآن جلانا اقلیتوں کے حقوق کی پامالی اور عدم رواداری کی مثال ہے، جامعہ الازہر
 دانش مندی کے ساتھ جواب دیا جائے، رابطہ عالم اسلامی،آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی،پاکستان، ترکی کی جانب سے بھی مذمت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ،ایران،ترکی ، او آئی سی اور جامعہ الازہر نے مغرب میں قرآن سوزی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے،اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے سوئیڈن کے شہر مالمو میں قرآن سوزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کو جلانا ایک تحقیر آمیز اقدام ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے اور عالمی برادری کو ان اقدمات کی روک تھام کیلئے کوشش کرنی چاہیے، جامعہ الازہر نے اس اقدام کو اقلیتوں کے حقوق کی پامالی اور عدم رواداری کی مثال قرار دیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اسلام فوبیا کو تقویت ملے گی جس سے بقائے باہمی کی فضا کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے،پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں، آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،رابطہ عالم اسلامی نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور اشتعال انگیز اقدام کا حکمت اور دانش مندی کے ساتھ جواب دیں،رابطہ عالم اسلامی نے سویڈش حکام کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کو سراہا، سویڈن کی حکومت نے اس واقعے کو انفرادی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ سویڈن قوم کی اجتماعی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتا ،تر کی کے دفتر ِ خارجہ نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ قانونی مملکتوں اور جموری نظام کو بھی ہدف بناتی ہیں بیمار ذہنیت کے خلاف جدوجہد محض اس قسم کی افکار کو پھیلانے والے پاپولسٹ سیاستدانوں کو پس ِ پردہ رکھنے سے ہی ممکن ہے، نسل پرست اور اسلام دشمنی کو نظریاتی آزادی کے دائرے میں شامل کرنا ایک انتہائی غلط فعل ہے ،ترکی ہمیشہ فاشسٹ نسل پرست تحریکوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular