Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے الگ، محمود عباس امریکا کا ہدف

عرب لیگ کی سربراہی قبول نہیں کریں گے تاہم لیگ کے اندرموجود اپنی کرسی خالی نہیں چھوڑیں گے، امریکا دباو ¿ کے سامنے ڈٹے رہیں گے،فلسطینی وزیرخارجہ
محمود عباس کی جگہ الفتح کے سابق رہنما محمد دہلان کو فلسطینی صدر بنایا جاسکتا ہے، امریکی سفیر، مصر سمیت پانچ ممالک نے فلسطین کو گیس معاہدے سے نکال دیا
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پر عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی،رام اللہ میں نیوز کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین صرف موجودہ اجلاس کی صدارت کرے گا، فلسطین کو اگلے 6 ماہ تک عرب لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی، ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت نے تاحال اس لیگ کے کردار و مقام کو مستحکم کرنے کے لئے تگ و دو کی ہے تاہم اب وہ عرب لیگ کی سربراہی قبول نہیں کرے گاتاہم لیگ کے اندرموجود اپنی کرسی خالی نہیں چھوڑے گی، ہم اپنے موقف میں مضبوطی لانے اورامریکی دباﺅ کے آگے نہ جھکنے کیلئے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ادھر اسرائیل کے ہمراہ مصر، قبرص، یونان، اٹلی اور اردن نے قاہرہ میں نیا معاہدہ کرکے فلسطین کو "مشرقی بحیرہ روم گیس فورم سے بیدخل کردیا، دوسری جانب امریکا نے محمود عباس کو صدارت سے ہٹانے کا منصوبہ بنالیا، اسرائیل میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے، محمود عباس کی جگہ الفتح کے سابق رہنما محمد دہلان کو فلسطین کا صدر بنا یا جا سکتا ہے، محمود عباس کے حریف محمد دہلان ان دنوں عرب امارات میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular