شیعہ سنی کے بجائے شیعوں کی آپسی جنگ سے ہی عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حکام نے طے کرلیا ہے کہ عراق میں شیعہ سنی جنگ کارگر نہیں وہ اب عراق کو تباہ کرنے کیلئے شیعوں کو آپس میں لڑانے کیلئے کام کررہے ہیں ،اس بات کا انکشاف صیہونی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا، عرب امور کے ماہر ایہود یعاری ویب سائٹ کو بتایا کہ عراق میں نسلی اور مذہبی جنگ شیعوں کے فائدے میں ہو گی، عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی پیش قدمی، کردستان کے بڑے حصوں پر ان کا کنٹرول اور حالات کو 1991 سے ماقبل کی صورتحال کی طرف لوٹانا، کردستان کی پیشمرگہ فورس کی کمزوری اور داعش کی ناکامی کی دلیل ہے ، اسرائیلی ماہر نے مشورہ دیا کہ عراق کے مرکزی اور جنوبی صوبوں میں رہنے والے غریب شیعوں کو ملک کے سیاسی نظام کے خلاف استعمال کر کے کوئی معقول نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور شیعوں کی آپسی جنگ سے ہی عراق کو تباہ کیا جا سکتا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عراق میں شیعہ سنی جنگ کارگر نہیں ہوگی ،اسرائیلی ماہر
عراق میں شیعہ سنی جنگ کارگر نہیں ہوگی ،اسرائیلی ماہر
-
Ilyas - اکتوبر 22, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































