Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عراق میں سعودی سرمایہ کاری منصوبے پر شدید تحفظات

 کربلا، نجف،المثنیٰ، الانبار اور بصرہ میں سعودی عرب کو375 ملین مربع میٹر زمین دینے کا اعلان ، سعودیہ زراعت اور مویشی پالنے کے منصوبے لائے گا
سعودیہ سرمایہ کاری کے بہانے تسلط قائم کرنا چاہتا ہے ،وہ امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہا ہے،عوام مخالفت کریں،عصائب اہل حق
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے عوام نے تین شیعہ اکثریتی صوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے سعودی منصوبے پر تحفظات ظاہر کردئے اور اسے عراقی سرزمین پر قبضے کا منصوبہ قرار دے دیا، عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے5صوبوں کربلا، نجف،المثنیٰ، الانبار اور بصرہ میں سعودی عرب کو375 ملین مربع میٹر زمین سعودی عرب کو دینے کا اعلان کیا ہے جہاں سعودی عرب، زراعت اور مویشی پالنے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کریگا،حکومتی فیصلے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ نوری المالکی، علی الاسدی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، عصائب اہل حق کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق کے صوبوں میں سرمایہ کاری کے بہانے ان علاقوں پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے منصوبے میں سعودی فوجیوں کی جانب سے سیکیورٹی خدشات بھی شامل ہیں اور ماضی پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب عراق کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہا ہے ، تمام دانشوروں ، قبائلی عمائدین، طلبا اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ سعودی عرب کے اس منصوبے کی کھل کر مخالفت کریں ،ورنہ عراق میں سعودی مداخلت کا راستہ کھل جائیگا،ماہرین کے مطابق سعودی عرب کا سرمایہ کاری کیلئے شیعہ علاقوں کا انتخاب ازخود اس بات کی دلیل ہے کہ سب کچھ اتنا سادہ نہیں جتنانظرآرہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular