عالمی برادری کورونا کے پیش نظر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرے
جدہ (نیوز ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، غزہ کے محاصرے اور اسی طرح مظلوم فلسطینی عوام کی سرکوبی سے متعلق اسرائیل کی جاری پالیسیوں پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے ،اوآئی سی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے بیان میں فلسطینیوں کی گرفتاری اور انہیں اجتماعی سزا دینے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا،اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرے ، فلسطینی عوام جو اسرائیل کی تسلط پسندی کا شکار ہیں، عالمی قوانین کی رو سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے بجائے انکی حمایت کی جانی چاہئے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرے،او…
عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرے،او آئی سی
-
Ilyas - اگست 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































