شام پر صیہونی حکومت کے حملوں میں کافی تیزی آ گئی ہے
دمشق (نیوز ڈیسک) شامی فوج نے شمالی شہر حلب میں ایک سائنسی تحقیقی مرکزپراسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا،اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، اسرائیل نے دعوی ٰ کیا تھا کہ مرکز پر 12میزائل داغے تھے جس میں 5ہدف پر لگے اور مرکز تباہ ہوگیا، اس سے پہلے اسرائیلی فضائی حملے میں حمص میں متعدد دفاعی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا تھا،ادھر صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان سے شام کے صوبے قنیطرہ پر کئی راکٹ داغے،حالیہ دنوں میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں میں کافی تیزی آ گئی ہے،صیہونی حکومت کی کوشش ہے کہ ایران، شام اور حزب اللہ کو اشتعال دلایا جائے تاکہ وہ اسرائیل کے اندر حملے کریں، اس طرح امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگ شروع کرنے کا بہانہ مل جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شام میں سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیلی حملہ ناکام
شام میں سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیلی حملہ ناکام
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































