ویانا میں مسلح حملہ آور کی یہودی عبادت کے قریب6مقامات پرفائرنگ، 4افراد ہلاک، 22 زخمی،14 مشتبہ افراد گرفتار، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
کینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک اور 5زخمی،فرانس کے شہر نیس اور لیون میں خنجرزنی، 2افراد ہلاک، پادری سمیت 9زخمی
ویانا(نیوزڈیسک) مغرب کو دہشت گردوں کی مدد اور مالی معاونت مہنگی پڑنے لگی، ویانا، فرانس اور کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور پادری سمیت 36 افراد زخمی ہوگئے، آسٹریا کے شہر ویانا کے وسطی علاقے میں مسلح حملہ آور نے یہودی عبادت کے قریب6مقامات پر گولیاں چلائیں جس سے 4افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ 22افراد کواسپتال لے جایا گیا ہے،ان میں 7شدید زخمی ہوئے، حملے کے بعد پولیس نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک 20 سالہ اسلامی شدت پسند تھا اور داعش سے ہمدردی رکھتا تھا جسے دسمبر 2019 میں جیل سے رہا کیا گیا تھا، یہودی برادری کے مقامی رہنما نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ حملے کا نشانہ عبادت گاہ تھی۔ حملے کے وقت عبادت گاہ بند تھی،داعش نے ایک بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ادھر کینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک اور 5زخمی ہوئے، نوجوان نے رات کے وقت متعدد لوگوں پر ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا، حملہ آور کو مقامی وقت ایک بجے گرفتار کرلیا گیا تھا، فرانس میں دہشتگردی کے دو واقعات پیش آئے نیس شہر میں ایک چرچ کے قریب حملہ ہوا تھا، حملے میں3افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے تھے، دوسرا واقع فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے ایک چرچ کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا، یہ فرانس میں دو ہفتوں کے دوران ہونے والا تیسرا حملہ ہے، عینی شاہدین نے بتایاشام 4 بج کر 4 منٹ پر پادری پر اس وقت دو فائر کیے گئے جب وہ چرچ بند کر رہے تھے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دہشت گردوں کی مدد کا نتیجہ،3 یورپی شہروں میں حملے(8…
دہشت گردوں کی مدد کا نتیجہ،3 یورپی شہروں میں حملے(8 افراد ہلاک ، 35 زخمی)
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































