Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنیوا: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جنیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹرز کے باہر تحریک کشمیر یورپ اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) کے اشتراک سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری خونریزی، کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے لامتناہی سلسلے کو بند کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پینتالیسویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی، محمود شریف صدر تحریک کشمیر یورپ اٹلی، اعجاز احمد طاہر صدر تحریک کشمیر یورپ سوئٹزر لینڈ، چوہدری زاہد اقبال صدر سائوتھ زون تحریک کشمیر برطانیہ، راجہ سعید الز زمان سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ، ممتاز سکھ رہنما کرن سنگھ اور متعدد دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
متنازعہ علاقے میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری کی طرف سے کشمیر میں درپیش انسانیت سوز بحران کی طرف فوری توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقہ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے تشدد، ریاستی جبر اور غیر اعلانیہ فوجی محاصرے کا شکار ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی زیر قیادت فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت، ظلم و جبر اور دھوکہ دہی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ 5 اگست 2019ء سے بی جے پی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو انسانی حقوق کے گہرے بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو خطے میں ریاستی تشدد کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور حکومت ہند پر اثر و رسوخ استعمال کر کے کشمیر کے پرامن حل کے لیے راہ ہموار کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular