دشمن ایران کیخلاف جنگ شروع کرسکتا ہے ختم کرنا اسکا کام نہیں، جنرل محمد باقری
تہران (نیوزڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ہفتہ دفاع مقدس کے دوران جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی رونمائی کی ہے، جس میں ذوالفقار بصیر بیلسٹک میزائل اور ڈبل لانچر رعد فائیوہنڈریڈ میزائل بھی شامل ہیں، غیر دھاتی کمپوزٹ خول کی وجہ سے یہ میزائل ریڈار کی رینج سے بچ کر کسی بھی میزائل ڈیفیس سسٹم میں رسوخ کر سکتا ہے، ذوالفقار بصیر بیلسٹک میزائل 700 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ، کاراکال انٹیلی جینٹ روبوٹ، ’گہر‘ فور ویل ڈرائیو فوجی گاڑی، چابک فاسٹ فریکوینسی ہاپنگ سسٹم‘ ،یو اے وی ڈرون انجن،مسیح امدادی روبوٹ، اپ گریڈڈ فوجی گاڑی اور ’ہدف ٹو‘ میزائل لانچر جیسے جدید اور پیشرفتہ دفاعی ساز و سامان کی رونمائی بھی کی گئی، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے دفاع مقدس کو بے نظیرکامیابیوں کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہو گیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران :ہفتہ دفاع مقدس کے دوران جدید میزائلوں اور حربی…
ایران :ہفتہ دفاع مقدس کے دوران جدید میزائلوں اور حربی آلات کی رونمائی
-
Ilyas - اکتوبر 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































