
صہیونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے، لیکن اس میں ڈرون سے مقابلے کی مناسب توانائی نہیں ،اسرائیلی ویب سائٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
ایران کے حملے کی شروعات ڈرون سے ہوگی ،پہلے مرحلے میں ایرانی ڈرونزاسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے میزائل حملے کا راستہ ہموار کریں گے
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک)اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم میں ایران کے ڈرون طیاروں کے مقابلے کی توانائی نہیں ،یہ دعویٰ اسرائیل کے فوجی امور کی ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں کیا،رپورٹ کے مطابق ایرانیوں نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، صہیونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے جس میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی پائی جاتی ہے لیکن اس میں ڈرون طیاروں سے مقابلے کی مناسب توانائی نہیں ہے ، صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے حملے کی شروعات ڈرون طیاروں سے ہوگی ، یہ ڈرون پہلے مرحلے میں میزائلوں کا مقابلہ کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہدف بنا کر میزائل حملے کا راستہ ہموار کریں گے، اگر ایران نے اپنے ڈرون حملے جنگی بیڑے یا یمن، شام اور لبنان سے کئے تو پھر اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے لئے شدید مسائل پیدا ہو جائیں گے


































