Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 60 ہزار افراد کا انخلاء

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا گیا۔ آگ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل چکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، 50 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔کیلی فورنیا کے 300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آ کر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو صورتحال بگڑنے پر انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular