Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطینیوں نے ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کی عوفر جیل میں قید جہاد اسلامی، حماس، فتح اور دیگر فلسطینی گروہوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے 40 قیدیوں نے فلسطینی اسیر ماہر الأخرس کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ماہر الأخرس نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہر الأخرس کی حمایت میں اسلامی استقامت کا یہ پہلا اقدام ہے۔ اس سے قبل اسلامی استقامت نے اعلان کیا تھا کہ اگر ماہر الأخرس کو رہا نہ کیا گیا تو میزائلی حملے سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہر الأخرس اپنی گرفتاری کے خلاف گزشتہ 78 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اب ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت تقریباً چھے ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں باسٹھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً تین سو افراد ایسے ہیں کہ جن کی قانونی عمر بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو شدید اور ناقابل بیان ایذا رسانیوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular