لاہور(پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی اتحاد اہل سنت کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پنجاب اسمبلی پیر جلیل احمد شرقپوری کو صدر مقرر کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ مختلف سنی جماعتوں کے اتحاد کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد مختلف دھڑوں کی مشاورت سے کیا گیا، 12 رکنی اتحاد اہل سنت کمیٹی میں صاحبزادہ معین الدین کوریجہ، مفتی عاشق حسین بخاری، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،معین علوی،شہباز ملک ، میاںسجاد غنی،ایوب ایڈووکیٹ ، مجتبیٰ نوری، اورحبیب الٰہی ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں،پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات کے تلخ تجربے کے بعد مسلک اہل سنت میں پیدا ہونے والے نقصان سے آئندہ بچنے کے لئے مختلف سنی دھڑوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ اتحاد اہل سنت کا فیصلہ کیا گیا ہے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- پیر معصوم نقوی اتحاد اہل سنت کمیٹی کے چیئرمین ،پیر…
پیر معصوم نقوی اتحاد اہل سنت کمیٹی کے چیئرمین ،پیر جلیل شرقپوری صدر مقرر
-
Ilyas - جنوری 28, 2021
- قومی خبریں
- 5
- 0 minute read


































